محمد حفیظ نے کامران اکمل کی حمایت میں پیغام جاری کردیا

سخت محنت کرنے میں یقین کریں جیسا کہ آپ ہمیشہ کرتے ہیں، آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں: سابق کپتان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جنوری 2021ء ) آل رائونڈ محمد حفیظ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے سخت محنت جاری رکھنے والے کامران اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے ۔ 38 سالہ کامران اکمل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پی سی بی کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد 40 سالہ محمد حفیظ اپنے سابق ساتھی کو حوصلہ دینے سامنے آئے اور ٹویٹ کیا کہ ’’ظاہر ہے کہ حیرت کی بات ہے لیکن آپ لڑاکا ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ جلد ہی میدان میں واپس آجائیں گے، آپ نے بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مضبوط اور مثبت رہیں، سخت محنت کرنے میں یقین کریں جیسا کہ آپ ہمیشہ کرتے ہیں، آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں‘‘۔
Obviously surprising but u r a Fighter & m sure u wil be back in the feild soon 👍🏼. U inspired & evolved many so stay strong & positive. Believe on working hard as u always do. Best wishes @KamiAkmal23 👍🏼 https://t.co/UeNoJtAFuF
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 8, 2021
یاد رہے کہ قومی ون ڈے کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کے سکواڈ میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر کامران اکمل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں۔
38 سالہ کرکٹر نے 2002ء سے 2017ء کے دوران 53 ٹیسٹ ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہیں۔