’’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘‘، جنت مرزا نے انسٹا پر تصویر شیئر کردی،مداحوں کی تعریف

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آج پھر انہیں جینے کی تمنا ہے‘‘۔انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں نے مرجنڈااور گولڈن رنگ کی شرٹ کے ساتھ ملٹی کلر کا لہنگا پہنا ہوا ہے، اٴْن کے ہاتھوں میں چوڑیاں ہیں اور ناخنوں پر نیل پینٹ بھی لگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کانوں میں بڑے بڑے جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔


جنت مرزا کی یہ تصویر دیکھ کرایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کسی مہندی یا مایوں کے فنکشن کیلئے تیار ہوئی ہیں، البتہ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔انسٹاگرام پر شیئر تصویر کیساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ جنت اٴْن کی فیورٹ ہیں، کسی نے لکھا کہ جنت مرزا اس دنیا کی سب سے پیاری لڑکی ہیں، کسی نے انہیں ’ڈول‘ کہہ کر مخاطب کیا تو کسی نے اٴْن کی آنکھوں کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں