رنویر کے بعد بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہوں، دپیکا پڈوکون

ممبئی : این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) بالی ووڈ فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ رنویر کے بعد بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام کا وائرل ٹرینڈ فالو کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کیساتھ Post a picture of کا سیشن کیا۔

اس سیشن کے دوران ادکارہ سے ان کے ایک چاہنے والے نے کہا کہ آپ جس سے سب سے زیادہ قریب ہیں ان کی تصویر پوسٹ کریںجس پر دیپیکا نے ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس کی ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر رنویر سنگھ کیساتھ تھیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی بہن کے ساتھ تھیں۔

اداکارہ کی اس تصویر سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ دیپیکا رنویر سنگھ اور اپنی بہن انیشا پڈوکون کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ وہ اپنے فون کے کیمرا رول کی پہلی تصویرپوسٹ کریں۔اس پر دیپیکا نے بھی اپنے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنے فون کے کیمرا رول کی پہلی تصویر شیئر کی جو کہ ان کے بچپن کی تصویر تھی۔