سارہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں‌ قدم رکھ دیا

کراچی: حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

سارہ خان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصدیق کی کہ وہ بھی اب ٹک ٹاک کا حصہ ہوگئیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی آئی ڈی بھی شیئر کی۔

دریں اثنا سارہ خان صرف انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرتی تھیں مگر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھا۔

انسٹاگرام پر سارہ خان کے فالوورز کی تعداد 57 لاکھ کے قریب ہے۔ اُن کی شیئر کردہ ویڈیوز اور تصاویر کو مداح پسند کرتے ہیں اور اُس پر مختلف تبصرے بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر رواں سال جولائی میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس کی دونوں نے تصدیق بھی کی۔