میرا شادی کا ارادہ نہیں، شیخ رشید میرے بھائی ہیں: حریم شاہ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرا شادی کا ارادہ نہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری تجویز ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شادی کر لیں، وہ میرے بھائی ہیں، مجھے ابھی شادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پراپرٹی کا منصوبہ لیکر آئی ہوں، کراچی سے یہ منصوبہ شروع کر رہے ہیں،شہر قائد میں70فیصد لوگوں کے پاس گھر نہیں ہیں۔

حریم شاہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے روزگار اور گھر دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔