دیپیکا کے اس کوٹ کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

الی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ رنتھمبور چھٹیاں منانے کے لیے گئی تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

دیپیکا کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رنتھمبور میں قدرتی مناظر سے بے حد لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا فیشن سینس بالی وڈ میں کافی مقبول ہے اور اداکارہ کو حالیہ ٹرپ کے دوران ایک آرام دہ چیک پرنٹ والے کوٹ میں ملبوس دیکھا گیا تھا۔

آج ہم آپ کو دیپیکا پڈوکون کے اس اسٹائلش کوٹ کی ہی قیمت بتانے والے ہیں جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اداکارہ کے اس کوٹ کی قیمت 2 ہزار 505 یورو ہے جو کہ پاکستانی تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد روپے بنتے ہیں۔