پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے والد کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنا رول ماڈل قرار دے دیا۔

قومی کرکٹر اظہر علی نے اپنے والد کی 75ویں سالگرہ  کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر بھی کی۔

اظہر علی کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنے والد اور فیملی کے ساتھ دوڑ لگا رہےہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے لکھا کہ ’ابو نے 75ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی، اُن کے بیٹے، پوتے اور نواسوں نے ماڈل ٹاؤن پارک میں واک کر کے اہم دن کی خوشی منائی‘۔

اظہر علی نے اپنے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ان کے والد اس ماڈل ٹاؤن پارک میں روزانہ دوڑ لگاتے ہیں۔


اظہر علی نے اپنے والد کی تصویر بھی شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے والد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا رول ماڈل قرار دیا اور کہا کہ ’75 ویں سال کی عمر میں بھی ان کی کھیل اور خصوصی طور پر دوڑ سے محبت مثالی ہے‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here